76

قوم کے عظیم سپوت “راشد منہاس” کا آج 71واں یوم پیدائش

Spread the love

کراچی(بدلو نیوز ) جواں عمری میں اپنی جان ملک کے لئے نچھاور کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا71واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔ جذبہ حب الوطنی میں نوجوان نسل کے ليے اعلیٰ مثال قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے جانباز پائلٹ راشد منہاس 17 فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے جامعہ کراچی سے ملٹری ہسٹری اینڈ ایوی ایشن ہسٹری میں ماسٹرز کیا۔ راشد منہاس شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے، راشد منہاس کو ان کے عظیم کارنامے پر ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا۔

ان کے خاندان اور عزیز و اقارب پاک فوج سے وابستہ تھے اسی لئے راشد منہاس نے بھی پاک فضائیہ کا انتخاب کیا، وہ ابتداء ہی سے ایوی ایشن کی تاریخ اور ٹیکنالوجی سے متاثر تھے اور ان کو مختلف طیاروں اور جنگی جہازوں کے ماڈلز جمع کرنے کا بھی شوق تھا، اسی لئے مارچ 1971 میں راشد منہاس نے پاک فضائیہ میں بطور کمیشنڈ جی ڈی پائلٹ شمولیت اختیار کی۔اگست1971ء میں راشد منہاس پائلٹ آفیسر بنے اور 20اگست1971ء کو وہ اپنی پہلی سولو فلائٹ پر روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک ان کے انسٹرکٹر مطیع الرحمان طیارے کو رن وے پر روک کر سوار ہوگئے اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا لیکن راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئےدشمن کی اس سازش کو ناکام بناتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب کردیا اور جام شہادت نوش کیا۔ پاکستان میں نشانِ حیدر پانے والے سب سے کم عمرشہید راشد منہاس کراچی کے فوجی قبرستان میں آسودہ خاک ہیں جبکہ اٹک میں قائم کامرہ ایئر بیس کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا ، قوم کوعظیم سپوت کی قربانی اور کارنامے پر ہمیشہ فخر رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں