65

عمران خان بادشاہ نہیں ،لندن بھاگنے کی اجازت نہیں ملےگی، مریم نواز

Spread the love

اسلام آباد: نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کو عوام کی آواز پر لبیک کہنا چاہئے، تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی.مریم نواز نے کہا کہ عمران خان بادشاہ نہیں ہیں ، لندن بھاگنے کی اجازت نہیں ملےگی، عمران خان کو ایک ایک پائی کا حساب دیناپڑےگا، آپ نے تین چار سال صرف انتقام پر توجہ مرکوز رکھی، عمران خان سے سوال دنیا اور آخرت میں بھی ہوگابھاگنے کی جگہ نہیں ملےگی، عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس کے کسی ایک کمرے میں بند کردیناچاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان بادشاہ نہیں ہیں ، لندن بھاگنے کی اجازت نہیں ملےگی، عمران خان کو ایک ایک پائی کا حساب دیناپڑےگا، آپ نے تین چار سال صرف انتقام پر توجہ مرکوز رکھی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر اظہر صدیق نے تیاری کیلئے 4 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی جسے منظور کرتے ہوئے سماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک پر اتحادی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی جماعتوں ،ایم این ایز،ایم پی ایز تقریباً فارورڈ بلاک بناکر بیٹھے ہیں، اتحادیوں سے کہتی ہوں کہ عوام کی آواز پر لبیک کہیں، اتحادی جماعتیں ہوں یا کوئی اور سب کو عوام کی آوازپر لبیک کہناچاہیے، پاکستان مزید بربادی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

بل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں