85

افغانستان کے اثاثوں سے متعلق امریکی فیصلے امریکا کا طرز عمل ڈاکوؤں سے مختلف نہیں چین

Spread the love

بیجنگ (ویب نیوز ) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ افغان اثاثوں سے متعلق امریکا کا طرز عمل ڈاکوؤں سے مختلف نہیں ہے، امریکا کو افغان عوام کے تمام اثاثے غیر منجمد کرکے افغانستان پر سے یکطرفہ پابندیاں جلد از جلد ختم کرنی چاہئیں۔ ترجمان چینی دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا میں افغانستان کے سات ارب ڈالر کے منجمد اثاثے موجود ہیں امریکی صدر جوبائیڈن نے افغان اثاثوں میں سے نصف نائن الیون متاثرین کو دینے اور باقی نصف اثاثوں سے افغان ٹرسٹ فنڈ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

وانگ وین بن کا کہنا تھا کہ امریکا نے افغان عوام کی رضامندی کے بغیر جان بوجھ کر افغان اثاثوں کے بارے میں فیصلہ کیا اور ان کی مرضی کے بغیر ان کے اثاثوں کو اپنے پاس رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلے سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ امریکا اپنے دعوؤں کے برعکس کمزوروں کا دفاع نہیں کرتا اور صرف اپنی بالادستی قائم رکھنے کے لیے ہی فیصلے کرتا ہے۔ پریس بریفنگ میں ترجمان نے چین کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو افغانستان میں انسانی بحران کم کرنے کے لیے اپنی ذمے داری قبول کرنی چاہیے اور افغان عوام کے مجرم کی حیثیت سے اسے افغان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ نہیں کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں