45

سینیٹ ، اوگرا دوسرا ترمیمی بل منظور، اپوزیشن کا واک آئوٹ

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز رپورٹ )سینیٹ نے اوگرا دوسرا ترمیمی بل اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا، ا س موقع پر اپوزیشن کی جانب سے واک آؤٹ کیا گیا۔اپوزیشن کے اراکین کی تعداد حکومتی سینٹرز سے زیادہ ہونے کے باوجود بل کی مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا، جبکہ دلاور خان گروپ نے حکومت کے حق میں ووٹ

دیا۔دلاور گروپ کی جانب سے احمد خان اور نصیب اللّٰہ بازئی نے ووٹ ڈالا، سینیٹر کہدہ بابر بعد میں آئےلیکن ان کا ووٹ نہیں ہوا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اعلان کیا کہ اوگرا دوسرا ترمیمی بل اتفاقِ رائے سے منظور ہوا ہے۔اوگرا ترمیمی بلز کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر حماد اظہر سینیٹ پہنچے جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ان سے مخاطب ہو کر کہا کہ حماد آپ چلے جائیں، بل پاس ہو چکا ہے، آپ ہمیشہ کی طرح آج بھی لیٹ ہیں۔اس موقع پر حماد اظہر نے چیئرمین سینیٹ کو تھمز اپ کیا۔سینیٹر مشتاق احمد نے بل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا کو اختیار نہیں دیا جا سکتا کہ وہ اپنی مرضی کی قیمتوں کا تعین کرے۔ اوگرا کو ایل این جی کی قیمت کے تعین کا اختیار نہیں دے سکتے، یہ اختیار ماضی میں پبلک ہیئرنگ کے پاس تھا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم صوبے کی جانب سے فیصلہ خود نہیں کر سکتے، قیمت کے تعین پر پبلک ہیئرنگ لازمی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بل کی توثیق سی سی آئی سے کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں