لاہور ( بدلو نیوز) مسلم ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے وفاقی وزیر مواصلات سے معافی مانگ لی۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ مراد سعید میرے بیٹوں کی طرح ہیں ان کی بہنیں میری بہنوں کی طرح ہیں میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔میں نے اس وقت جو الفاظ استعمال کیے تھے تب بھی شرمندہ تھا اور اب بھی معذرت کرتا ہوں۔
جاوید لطیف نے کہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا غلط تھا، عمران خان نے اس کلچرکو دوبارہ شروع کیا، کسی طور پر بھی کسی کی فیملی کے بارے میں غلط گفتگو نہیں کرنی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد تحریک دنوں میں آئے گی، فون کالز کا استعمال نہ ہوا تو پی ٹی آئی سے بہت لوگ ہمارے ساتھ ہوں گے۔
69