57

‘پاکستان نے پولیو کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی ہے’

Spread the love

اسلام آباد(بدلو نیوز) مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل شخصیت بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو حکومت پاکستان کی جانب سے ”ہلال پاکستان“ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے، بل گیٹس کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہلال پاکستان ایوارڈ دیا۔بل گیٹس نے آج جمعرات کو قومی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا، انھوں نے اس موقع پر کہا پاکستان نے پولیو کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، اس کامیابی کو برقرار رکھتے ہوئے ہم منزل حاصل کر لیں گے۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ ہم ضلعی سطح پر اپنی ٹیموں کی کارکردگی بہتر بنا رہے ہیں، اور ہم نے انسداد پولیو کے لیے حساس علاقوں پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے، پاکستان جلد پولیو سے پاک ملک بن جائے گا۔

دورے کے دوران کوآرڈینیٹر قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے انھیں بریفنگ بھی دی، اور بل گیٹس کو اب تک کی کامیابیوں اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا گیا، اس دوران بل گیٹس نے ہیلپ لائن 1166 کا بھی دورہ کیا۔وزیر اعظم نے پولیو کے خاتمے کے لیے تعاون پر بل گیٹس سے اظہار تشکر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں