55

حکومت کا صحافی محسن بیگ کے گھر چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے والے جج کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد (ویب نیوز) وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے صحافی محسن بیگ کے گھر پر چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے والے ایڈیشنل سیشن ججکے خلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل کی موجودگی میں انہوں نے آج وزیر اعظم کو صحافی محسن بیگ سمیت نور مقدم کیس ، اسامہ ستی کیس اور دیگر کیسز سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا ہے کہ جب پولیس نے محسن بیگ کو گزشتہ روز عدالت پیش کیا تھا تو عدالت کا اس پر ابزرویشن دینا قانونی طور پر درست نہیں تھا کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں محسن بیگ کیس میں عدالت میں موجود ہوں گا۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے صحافی محسن بیگ سمیگ دیگر کیسز سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ صحافی سمیت کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں اور قانون کی نظر میں برابر ہیں، کوئی میڈیا سے ہو یا کسی اور شعبہ سے ہو قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں