میونخ ( نیٹ نیوز )جرمنی کا کہنا ہے کہ جی سیون ممالک یوکرین کے معاملے پر روس کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، روس کشیدگی میں کمی
کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔میونخ میں ہونے والی سالانہ جی سیون سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے موجود جرمن وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سب کی سلامتی کے لیے روس کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ روس یورپی امن آرڈر کے بنیادی اصولوں کو چیلنج کر رہا ہے۔واضح رہے کہ جی سیون سالانہ سیکیورٹی کانفرنس اتوار تک جاری رہےگی۔روس میونخ سالانہ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے شیڈولڈ نہیں ہے۔