44

الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ قانون میں بڑی تبدیلی

Spread the love

اسلام آباد( بدلو نیوز ) وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ قانون میں بڑی تبدیلی کرڈالی۔ وفاقی کابینہ نے آرڈیننس کے زریعے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ قانون میں بڑی تبدیلی کردی ہے، جس کے تحت وزرا اور پارلیمنٹیرینز اب انتخابی مہم چلا سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات تھے،تاہم وفاقی کابینہ نے آرڈیننس کی منظوری دے کر سیاست دانوں کو بڑا ریلیف دیا ہے۔ آرڈیننس کو قانون بنانے کے لئے سمری صدر مملکت کو ارسال کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پر ڈیرہ اسمعٰیل خان کے سٹی میئر کے امیدوار کو 5 سال کے لئے نااہل قرار دیا گیا تھا، جس پر انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسمعٰیل خان کے سٹی میئر کے الیکشن لڑنا کا اہل قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں