63

ہائی کورٹ کا فیصلہ مسترد مسلمان طالبات کو حجاب پہن کر تعلیم حاصل کرنے کی اجازت

Spread the love

کرناٹک ( ویب نیوز ) کرناٹک کے میسورو شہر کے ایک کالج نے چار طالبات کے بے حجاب کلاس میں شرکت سے انکار کر کالج نے یکساں یونیفارم کا ہائی کورٹ کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے مسلمان طالبات کو حجاب پہن کر تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے عدالت عالیہ کی جانب سے فیصلہ دیا گیا تھا کہ ریاست کے تمام اسکول و کالجز میں یکساں یونیفارم زیب تن کیا جائے گا اور کسی بھی طالب علم کو مذہبی شال، یا حجاب پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ کرناٹک کے شہر بنگلورو کے ایک کالج نے مسلم طالبات کو حجاب کےساتھ کالج میں داخلے سے روکا تھا اور کچھ طالب علموں کے خلاف فیصلے کی احتجاج کرنے پر ایف آئی آر درج کروائی تھی جس کے بعد ریاست بھر کے کالجز میں مسلم طالبات کو حجاب کیساتھ تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں