46

سوسائٹی کو آگے لے جانے کیلئے مخالف کا نقطہ نظر سننا ضروری ہے، صدر سپریم کورٹ بار

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز رپورٹ )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانا جمہوری عمل اور ترمیم آئین

کی دفعات کے منافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کو آگے لے جانے کیلئے مخالف کا نقطہ نظر سننا ضروری ہے، وزیراعظم مخالف کے خلاف تقریرکریں تو کیا دوسری طرف سے پھول آئیں گے۔احسن بھون نے مزید کہا کہ دنیا تمام اسٹیک ہولڈر سے بات کرکے رولز بناتی ہے، یہ دونوں ترامیم آئین کی دفعات کے منافی ہیں، کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔واضح رہے کہ ملکی سیاستدانوں کے علاوہ صحافتی تنظیموں نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں