64

کسان اتحاد نے ٹھوکر نیاز بیگ پر دھرنا دیدیا

Spread the love

لاہور(بدلو نیوز )کسان اتحاد کی جانب سے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے لاہور کے داخلی راستے ٹھوکر نیاز پر دھرنا دیا گیا۔کسان مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے لوگوں کو رہا نہیں کیا جاتا مطالبات منظور نہیں کئے جاتے ہم نہیں اٹھیں گے. دھرنے میں پنجاب بھر سے آئے کسان مظاہرین شامل ہیں۔ کسان مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم پر امن احتجاج کے لیے لاہور آ ئے ہیں۔ہم اپنے جائز مطالبات منوانے آ ئے ہیں
جن میں جنرل سیلز ٹیکس کی واپسی سر فہرست ہے ۔زرعی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے بجلی کی قیمت میں بھی ناجائز ٹیکسز کی بھر مار ہے ان کو واپس لیا جائے ۔ہمیں ہماری فصلوں کا ریٹ ہماری مرضی کے مطابق دیا جائے، ابھی تک گندم کا ریٹ نہیں دی گیا۔ کھادوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور دستیاب بھی نہیں ہے ۔سندھ حکومت نے گندم کی قیمت فی من 2250 روپے قیمت مقرر کی ہے پنجاب حکومت بھی ریٹ کا اعلان کرے ۔کپاس کی قیمت میں بھی اضافہ کیا جائے ۔شوگر ملز نے کسانوں کو پیسے دینے بند کر دئیے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں