پشاور(بدلو نیوز ) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سانحہ آرمی پبلک سکول میں ملوث مبینہ مطلوب دہشتگرد پشاور سے گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد جان ولی عرف شینا کو کارخانو مارکیٹ سے حراست میں لیا گیا، یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جب کہ ملزم کا تعلق باڑہ خیبر سے ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد 16 دسمبر2014 کو آرمی بپلک سکول حملے میں مطلوب تھا۔اس حملے میں آرمی بپلک سکول کے سینکڑوں بچے اور اساتذہ شہید ہوئے تھے
63