63

روس یوکرائن تنازع حل کرانے کیلیے پاکستان کردار ادا کرے، یوکرینی سفیر

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) یوکرین کے سفیر مارکیان چوچک نے کہا ہے کہ پاکستان جوہری طاقت ہے، وہ یوکرین روس تنازع کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔مارکیان چوچک نے پاکستان سے مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک جوہری طاقت ہے اسے اس معاملے پر اپنا کردار اداکرنا چاہیے اور وزیراعظم پاکستان روس کے دورے کے دوران روسی قیادت کے ساتھ یہ معاملہ اٹھائیں۔
سفیر مارکیان چوچک نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس یوکرائن پر حملہ کرکے قبضہ کرنا چاہتا ہے، پاکستان اس تنازع کے حل کے لیے کردار ادا کرے

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین اور روس کی کشیدگی نئی نہیں بلکہ کئی سالوں سے جاری ہے، روس یوکرین کی سالمیت اور خودمختاری کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ یوکرین کو 20 فروری 2014 سے 8 سال سے بیرونی فوجی جارحیت کا سامنا ہے، نومبر 2021 سے، روسی فیڈریشن یوکرین کے ساتھ سرحد کے ساتھ مسلسل فوجیوں کو جمع اور سرحد کے قریب فوجی مشقین کررہا ہے۔ مارکیان چوچک کا کہنا تھا کہ روس اپنے فوجیوں کے انخلاء کے واضح اور قابل اعتماد ثبوت فراہم نہیں کر سکی ہے، اگر روس نے کوئی جارحیت کی تو یوکرین جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ مارکیان چوچک نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران یوکرین سرحد پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد روسی فوجی تعینات ہو چکے ہیں، سرحد کے دونوں اطراف یوکرینی شہری رہتے ہیں، اگر روس نے حملہ کیا تو یہ کشیدگی پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی اور جنگ سے یورپ سمیت پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوگی۔ یوکرینی سفیر کا کہنا تھا کہ جنگ کے بہانے بناکر روس فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے، ہم کہتے ہیں کہ جنگ مسائل کا حل نہیں ہے، روس تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل بات چیت سے نکالے، طاقت کے استعمال کے بجائے امن کا راستہ اپنائے اورعالمی قوانین اور وعدوں کی پاسداری کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں