48

اطہر من اللہ نے پاکستان کی خوش حالی کی طرف بڑا قدم اٹھا لیا

Spread the love

اسلام آباد(بدلو نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکسز کے زیر التوا کیسوں سے متعلق اطہر من اللہ نے کچھ تجاویز دی ہیں، پاکستان کی خوش حالی کی طرف انھوں نے بڑا قدم اٹھایا ہے، امید ہے باقی عدالتیں بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کی تقلید کریں گی۔وزیر اطلاعات نے کہا گزشتہ کابینہ اجلاس میں بھی میں نے یہ بات کی تھی کہ ایک فورم ہونا چاہیے جہاں حکومت اور عدالت کے مسائل کے لیے تبادلہ خیال ہو سکے، وہ فورم چیف جسٹس نے فراہم کر دیا ہے، بہت جلد وزیر اعظم خوش خبری سنائیں گے۔ انھوں نے کہا ٹیکسز کے حوالے سے 233 ارب کے کیسوں میں 13 کیس ایسے ہیں جو اہمیت کے حامل ہیں جن میں پیسا زیادہ ہے، اور یہ پورے ملک کا پیسا ہے کسی ایک کا نہیں، لیکن بہت سے معاملات میں ایف بی آر اپنے وکلا کے تکنیکی مسائل کے باعث پھنسا ہوا ہے، ہم چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے دی گئیں تجاویز سے بھی استفادہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج منگل کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی زیر صدارت ٹیکس کے زیر التوا کیسوں پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، چیئرمین ایف بی آر، اٹارنی جنرل، سیکریٹری قانون نے شرکت کی، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا چیف جسٹس نے ٹیکسز کے متعلق کیسز کے حوالے سے مشورے دے ہیں، میں ان کے اقدام کو سراہتا ہوں۔فواد چوہدری نے کہا بہت سارے معاملات پر چیف جسٹس سے بات ہوئی، اطہر من اللہ ملک کے چند نامی گرامی چیف جسٹسز میں سے ایک ہیں، انھوں نے پاکستان کی خوش حالی کی طرف بڑا قدم اٹھایا ہے، امید ہے پاکستان کی باقی عدالتیں بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کی تقلید کریں گی، اور اطہر من اللہ کے طریقے سے کیسز چلائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں