لاہور ( وی او پی نیوز ) مسلم لیگ (ن )نے پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قائدِ حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ (ن ) شہباز شریف نے پیکا ترمیمی ایکٹ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ لیا، مریم اورنگزیب اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی طرف سے پٹیشن دائر کی
جائے گی۔(ن) لیگ نے میڈیا کے اظہار رائے کی آزادیوں کے خلاف قانون چیلنج کرنے کی پٹیشن تیار کر لی ہے ، تیار کردہ پٹیشن جلد دائر ہونے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ ( ن ) نے حکومت کی جانب سے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔دوسری جانب حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر امین الحق نے متنازع پیکا ترمیمی آرڈیننس پر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر کہا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کی آواز سنیں، یہ ترمیمی آرڈیننس فوری واپس لیں۔