65

کراچی میں ماہی گیروں کا احتجاج، مرکزی شاہراہیں بند کرنے کی دھمکی

Spread the love

کراچی( نیوز رپورٹ )بلوچستان میں غیرمقامی ماہی گیروں کے شکار پر پابندی کیخلاف کراچی کے ماہی گیروں کا احتجاج جاری ہے اور مظاہرین بندرگاہ کے اطراف کی شاہراہیں بند کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔مذاکرات کی ناکامی کے بعد کراچی کے ماہی گیر احتجاج کے اگلے مرحلے کی طرف جا رہے

ہیں، کراچی فشرمین کاآپریٹو سوسائٹی میں ماہی گیروں کی بڑی تعداد جمع ہے۔ماہی گیر ریلی کی شکل میں لاؤڈ اسپیکرز پر اعلانات کرتے ہوئے کراچی فش ہاربر پر گشت کر رہے ہیں، اطلاعات ہیں کہ ماہی گیر کچھ دیر میں میں ناردرن بائی پاس کا آئی سی آئی چوک اور نیٹی جیٹی پل اور فش ہاربر کے راستے بند کریں گے۔واضح رہے کہ احتجاج کی وجہ سے کراچی میں درگاہ گزشتہ روز سے بند ہے، کے پی ٹی پر چینل بند ہونے سے پورٹ پرجہازوں کی آمدورفت مکمل رک گئی ہے جس کے باعث پورٹ پر لنگر انداز ہونےکیلئے جہازچینل کے اندر داخل ہونے کے منتظر ہیں۔وزیراعظم کے مشیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ محمود مولوی سے ماہی گیروں کے مذاکرات ناکام ہوگئے، ماہی گیروں اور وزیراعظم کے مشیر کے درمیان آج مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں