اسلام آباد ( نیوز رپورٹ )وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے اپنے ایم این ایز سے دستخط کروانا
شروع کردیئے ہیں۔اپوزیشن جماعتوں نے 24 حکومتی ممبران کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن میں( ن )لیگ نے 16، پیپلزپارٹی نے 6 اور جے یو آئی نے 2 ممبران کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔اپوزیشن قیادت اپنے 86 ممبران قومی اسمبلی سے دستخط شدہ تحریک تیار کررہی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس اپنے 162 ممبران موجود ہیں اس لیے اپوزیشن کو مزید 10 ووٹو ں کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد مارچ کے دوسرے ہفتے میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔