لاہور(بدلو نیوز ) اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات کا دوسرا دور شروع ہو گیا ہے۔ آصف زرداری آج پہلے شہباز شریف اور فضل الرحمان، پھر پرویز الٰہی سے ملیں گےذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان ہونے والی ملاقات میں چودھری برادران سے تحریک عدم اعتماد پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوسرے دور میں مولانا فضل الرحمان ، چودحری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی شریک ہیں۔ امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے سب سے پہلے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی۔
تینوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آئندہ حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ چودھری برادران کو امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اپوزیشن رہنماؤں کی اہم بیٹھک کے حوالے سے بھی اعتماد میں لیں گے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ آج شب سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے چودھری برادران کو عشائیے پر بھی مدعو کر رکھا ہے۔
52