76

وزیراعظم عمران خان کا تاریخی دورہ روس: ریڈکارپٹ اسقبال، گارڈ اآف اآنر

Spread the love

ماسکو (ویب نیوز) وزیراعظم عمران خان تاریخی دورے پر وفد کے ہمراہ روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچے تو ایئرپورٹ پر مہمانوں کو پرُتپاک استقبال کیا گیا، وزیراعظم کو چاق و چوبند دستے نے گارڈآف آنر پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان سیکیورٹی پروٹوکول کیساتھ ہوٹل روانہ ہوئے ایئرپورٹ سےہوٹل تک کےراستے کو برقی قمقموں سےسجایا گیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان آج ایس اوپیزکےمطابق بائیوسیکیورببل میں رہیں گے ، جس کے بعد کل صبح جنگ عظیم دوئم کےسپاہیوں کی یادگار پر پھول رکھیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی روسی صدرولادی میرپیوٹن سے اہم ملاقات کل ہوگی ، ملاقات 2 سے 3 گھنٹے طویل ہوگی، جس میں طویل اور قلیل المدتی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوگا اور اقوام متحدہ سمیت فیٹف میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔

دورے کے دوران عمران خان کی نیوکلیئرسپلائرگروپ میں پاکستان کی رکنیت سے متعلق روسی سربراہ سے ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں اقوام متحدہ سمیت فیٹف میں دوطرفہ تعاون اور خطےمیں امن کیلئےپاکستان کی دفاعی ضروریات پر بھی روس سے بات چیت ہوگی۔ وزیراعظم کے دورہ روس میں دفاعی،سیکیورٹی تعاون کیلئےبھی اہم ملاقاتیں ہوں گی ، روسی عسکری حکام سےمشقوں،روسی دفاعی سامان کیلئے بھی پاکستان بات چیت کرے گا۔ اس دوران بھارت کو دیئے گئے ایس 400روسی ساختہ میزائل کیلئے بھی بات چیت کا امکان ہے۔ روس اورپاکستان کےقومی سلامتی کےمشیروں کےدرمیان بھی مذاکرات ہونگے جبکہ پاک چین گیس لائن منصوبےمیں شیئر ہولڈرز معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ورہ روس میں ایل این جی معاہدوں سے متعلق بھی وفاقی وزیر حماد اظہر روسی ہم منصوبے سے بات کریں گے جبکہ منگلا ، مظفرگڑھ اور گدو ،جامشورو کے پاورپلانٹس کی اپ گریڈیشن پر بھی گفتگو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں