77

لاہور میں متحدہ اپوزیشن کی بیٹھک میں اہم فیصلہ

Spread the love

لاہور (بدلو نیوز ) اپوزیشن کی بڑی بیٹھک میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو حکمت عملی، عدم اعتماد کے وقت کا تعین کرے گی۔ اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کے نمائندے شامل ہیں۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کمیٹی حکومت کے خلاف آئندہ ہونے والے اقدامات کی حکمت عملی اور تحریک عدم اعتماد کے وقت کا تعین کرنے کی مجاز ہوگی۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں مہنگائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ مہنگائی کا عذات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہوچکا ہے، قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے اس حکومت کو گھر بھیجا جانا ضروری ہوچکا ہے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ حکومت سےجلد ازجلدنجات حاصل کی جائے جب کہ پیکاآرڈیننس کو غیرآئینی اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اسے ہر قانونی فورم پر چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں