61

33 اشیا مہنگی، 18سستی اور 12کی قیمتیں مستحکم

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز )وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بتایاگیا حالیہ ہفتے میں مہنگائی میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا،33 اشیاء مہنگی،18 سستی ہوئیں جبکہ 12کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے قیمتوں میں استحکام اور دستیابی کیلیے چینی اور گندم کے ذخائر کو تقویت دینے کی ہدایت کردی۔

بجلی 0.91 فیصد، انڈے 0.08، سرخ مرچ 0.03 اور دیگر اشیاء 0.06 فیصد سستی ہوئیں جبکہ پٹرول 0.65، چکن 0.19، پارچہ جات 0.18 اور دیگر اشیاء 0.28 فیصد مہنگی ہوئیں، آلو، پیاز، گڑ، چینی، آٹا، ایل پی جی، دال مونگ اور ماش بھی سستی ہوئیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا پیاز کی قیمت گذشتہ 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ وزیر خزانہ نے خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ڈیزل کے کم ذخائر پرتشویش ظاہر کرتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں