کیف ( نیٹ نیوز )روسی فوج کے یوکرین پر حملے اور یوکرینی دارالحکومت کیف کے ایئر پورٹ پر بم دھماکے کے بعد وہاں ہنگامی صورت حال ہوگئی ہے،
لوگوں نے شہر خالی کرنا شروع کر دیا۔یوکرین کے دارالحکومت کیف میں موجود پاکستانی اویس علی خان نے پاکستان کے ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لوگوں کی بڑی تعداد کیف سے نکل کر جارہی ہے، کیف میں موجود پاکستانیوں کی بڑی تعداد کیف میں پھنس گئی ہے۔ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی کیف میں موجود ہیں، لوگوں کو یقین ہے کہ روس کیف پر حملہ ضرور کرے گا۔ لوگوں کی بڑی تعداد گاڑیوں میں بیٹھ کر لویف جانے کی کوشش کر رہی ہے، لویف کا علاقہ پولینڈ کی سرحد سے منسلک ہے۔ اویس علی خان نے کہا کہ لوگوں کو امید ہے کہ پولینڈ اپنی سرحد کھول کر یوکرین والوں کو آنے دے گا، پاکستانی ایمبیسی کا فون صبح سے بند ہے، کوئی معاونت نہیں مل رہی۔