61

یوکرین حملہ: روس کے اندر مظاہرے شروع، سینکڑوں مظاہرین گرفتار

Spread the love

ماسکو (ویب نیوز )یوکرین پر حملے کے بعد روس کے اندر مزاحمت شروع ہوگئی ہے اور جنگ کے خلاف ہزاروں شہری سڑکوں پرنکل آئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے بڑے شہروں ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جنگ کے خلاف احتجاج اور سخت نعرے بازی کی، مظاہرین میں بڑی تعداد نوجوانوں کی تھی، جنہوں نے ‘ جنگ نہیں’ کے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق صرف 900 مظاہرین کو دارالحکومت ماسکو سے گرفتار کیا گیا ہے،پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی گئی ناکامی پر پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے 1700 مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ احتجاج روسی صدر کی جانب سے یوکرین میں فوجی آپریشن کے اعلان کے چند گھنٹوں پر شروع ہوگئے تھے۔دوسری جانب امریکا کی مختلف ریاستوں میں بھی یوکرین پر روسی حملے کیخلاف عوام نے صدرپوٹن کیخلاف احتجاج کیا۔ واشنگٹن،ہوسٹن اورڈینور سمیت دیگر شہروں میں مظاہرین نے یوکرینی پرچم لہراتے ہوئے روسی سفارتخانےتک احتجاجی ریلی نکالی اور روسی صدر ست میزائل اور فوجی حملے فی الفور روکنے کامطالبہ کیا۔ امریکی میڈیا کےمطابق یوکرین پرروسی حملہ دوسری جنگ عظیم کےبعد کسی بھی یورپی ملک پر سب بڑاحملہ تصورکیاجارہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں