79

ایلیمینیٹر کا دوسرامیچ : کون ہو گا فاتح، لاہور قلندر ، اسلام آباد یونائٹیڈ یا پھر موسم

Spread the love

لاہور(بدلو نیوز ) پی ایس ایل سیزن سیون کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہونگے تاہم محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا ہے کہ بارش میچ کو متاثر کر سکتی ہے. لاہور کےقذافی اسٹیڈیم میں قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کی تیاریاں مکمل ہوچکی مگر محکمہ موسمیات نے لاہور میں آج سہہ پہر 3سے شام 6بجے تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ اگر میچ مقررہ وقت پر شروع نہ ہوسکا تو اوورز کم کئے جائیں گے، میچ بے نتیجہ رہنےپرلاہور قلندرز زیادہ میچز جیتنےکی بنیاد پر فائنل میں جگہ بنالےگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کے فائنل اگر بارش سے متاثر ہوا تو اس کے لئے اضافی دن رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آج میچ جیتنے والی ٹیم 27 فروری کو فائنل میچ میں ملتان سلطانز کا سامنا کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی، ہفتے کے روز پی ایس ایل سیون میں چھٹی کا روز ہوگا۔فائنل میچ 27 فروری بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں