60

جو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، ووٹ کو گڑھے میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، شیخ رشید

Spread the love

لاہور(بدلو نیوز ) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں کوئی جان نہیں خریدو فروخت کا بازار گرم ہے، اور نوازشریف نے خرید و فروخت کی ذمہ داری آصف زرداری کو دی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سارے مفاد پرست اکٹھے ہو رہے ہیں،

تحریک عدم اعتماد کے نام پر خرید وفروخت جاری ہے، نوازشریف نے خرید وفروخت کی ذمہ داری آصف زرداری کو دی ہے. سیاست میں خرید وفروخت کا بازار شروع ہوا تو جھاڑو پھر جائے گا

ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد عمران خان اور زیادہ چیلنج ثابت ہوں گے، اپوزیشن نے نام لے کر اداروں کو گالیاں دیں، بکنے اور بکنے والے کسی کو شکل دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، اپوزیشن والے ہر اس گھر میں خیرات مانگنے جارہے ہیں جو ان کے دل میں کھٹکتا ہے، ، جو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، ووٹ کو گڑھے میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس حکومت کا ایک سال رہ گیا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے، تحریک عدم اعتماد میں کوئی جان نہیں صرف خریدو فروخت کا بازار گرم ہے، امید ہے اتحادی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، عمران خان کو بھی سیاسی مشورہ ہے کہ جہانگیر ترین سے بات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں