کوئٹہ ( بدلو نیوز )بلوچستان کے ممتاز قوم پرست سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے صاحبزادے
چنگیز چھلگری کے مطابق ان کے والد بہاولپور کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئےوہ کوئٹہ سے لاہور جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے.چنگیز چھلگری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی میت بہاولپور سے ان کے آبائی علاقے بھاگ کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ مرحوم بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے بانی چیئرمین تھے۔