73

رواں ہفتے مہنگائی میں اضافہ، وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز ) وفاقی ادارہ شماریات کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری کے آخر میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح0.51 فیصد بڑھ گئی۔ جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح15.90 فیصدکی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق فروری کے چوتھے اور آخری ہفتے میں بیشتر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران20اشیاضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا، 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتےبرائلرمرغی کی فی کلوقیمت31.97روپےمہنگی ہوکر فی کلوقیمت 253 روپے تک جاپہنچی۔ ایک ہفتے میں ٹماٹروں کی فی کلوقیمت میں4.83 روپےکااضافہ ہوا، مسٹرڈ آئل کی فی کلو قیمت 11 روپے 92 بڑھ گئی جبکہ ویجٹیبل گھی کاڈھائی کلوٹن 5 روپے 38 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ایک ہفتے میں20کلوآٹےکاتھیلاایک روپے21 پیسے مہنگا اس کے علاوہ مٹن، تازہ دودھ، دہی، چاول کی قیمتیں بھی بڑھیں۔ اس دوران جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں لہسن 21روپے52 پیسے سستا ہوا، پیاز، آلو، گڑ، دال ماش اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ہوئی۔ ایک ہفتے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں 3 روپے 98 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں