اسلام آباد (بدلو نیوز ) پاکستان اور بھارت کے مابین آبی تنازع پر مذاکرات کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونگے،مذاکرات کے لیے 10رکنی بھارتی آبی ماہرین کاوفد آج واہگہ کےراستےلاہورپہنچ رہا ہے۔اس حوالے سے کمشنر انڈس واٹر کمیشن مہر علی شاہ نے بتایا کہ پاکستان کو دریائے چناب پر کیرو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ ڈیزائن پراعتراض ہے اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیرمیں دریائے پونچھ پر مانڈی پروجیکٹ پربھی اعتراض ہے۔
مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی انڈس واٹر کمیشن کے کمشنر مہر علی شاہ کریں گے جب کہ بھارتی وفدکی قیادت پی کےسکسینا کریں گے۔ مہرعلی شاہ کے مطابق دریائے سندھ پر24میگاواٹ کےنیموں چلنگ کےڈیزائن پر بھی اعتراض ہے اور مذاکرات کے دوران ہم دریائے سندھ پرٹربوک شیوک منصوبے کےڈیزائن پراعتراض اٹھائیں گے۔ کمشنر انڈس واٹر کمیشن نے مزید بتایا کہ مذاکرات میں 25 میگاواٹک کے ہنڈررمان، دریائے سندھ پرسانکو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور19 میگا واٹ کےمینگڑم سانگرا پربھی اعتراضات اٹھائے جائیں گے۔انڈس واٹر کمشنر کے مطابق بھارتی وفد مذاکراتی اجلاس کے بعد 4مارچ کو واپس بھارت روانہ ہوجائےگا۔
67