لاہور ( بدلو نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاست ہوتی رہتی ہے، غریبوں کا خیال کریں، مہنگائی حد سے بڑھ گئی ہے، اب عوام کو مزید نہ آزمایا جائے، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام جماعتیں اپنے ذاتی و سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر ایک جامع پلان بنائیں۔
مسلم لیگ ق بیک وقت حکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ سراج الحق، چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں سالک حسین اور شافع حسین نے وفد کا استقبال کیا۔ سراج الحق اور وفد نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔ وفد میں سابق ایم این اے لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، امیرالعظیم اور قیصر شریف بھی شامل تھے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کو بیدار کرنے کیلئے 101 دھرنوں کا پروگرام شروع کر رکھا ہے، پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ صوبائی حکومت وفاق کے خلاف اور وفاقی حکومت صوبے کے خلاف مارچ کر رہی ہے، دیکھتے ہیں کون سا مارچ کس کے خلاف کامیاب ہوتا ہے۔
66