61

بلوچستان ہائی کورٹ، پیکا آرڈیننس کے خلاف آئینی درخواست قابل سماعت قرار

Spread the love

کوئٹہ (بدلو نیوز) پیکا آرڈیننس کے خلاف دائر آئینی درخواست کو بلوچستان ہائی کورٹ نے قابل سماعت قرار دے دیا، عدالت عالیہ نے اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر جواب داخل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے ہائیکورٹ میں پیکا آرڈینس کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے پیکا آرڈینس کوکالعدم قراردینے کے حوالےسے آئینی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا، بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس روزی خان بڑیچ نے کی۔

معزز عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرنے احکامات صادر کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو دو ہفتوں کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی دی، بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر عرفان سعید و دیگر صحافی عدالت میں پیش ہوئے، صدر بی یو جے عرفان سعید کا کہنا تھا کہ اس کالے قانون کو منطقی انجام تک پہنچا کے دم لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں