49

منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

Spread the love

لاہور(بدلو نیوز ) شہباز شریف خاندان کو بڑا دھچکا، ایف آئی اے نےتوہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف سمیت پانچ افراد کےخلاف توہین عدالت کی درخواست اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں دائر کی گئی۔اس سے قبل آج ایف آئی اے نے مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پرکرنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ضمنی چالان جمع کروا دیا ہے تاحال فرد جرم عائد نہیں ہوئی، ملزمان کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے فرد جرم عائد کرنی تھی، شہباز شریف نے دانستہ عدالتی کارروائی میں مداخلت کرتے ہوئے پینتالیس منٹ تک بے مقصدتقریر کی اور غیر متعلقہ و بے بنیاد حقائق بیان کیے۔ ایف آئی اے نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے فرد جرم سے بچنے کے لیے بے بنیاد درخواستیں دائر کیں، ملزمان کا مقصد عدالتی کارروائی کو سبوتاژ کرناتھا اور ملزمان کا یہ عمل توہین عدالت کے زمرے میں آتاہے۔ لہذا ملزمان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ اسپیشل سینٹرل جج نے منی لانڈرنگ کیس میں آج بھی فردجرم کی کارروائی موخر کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتوں میں 10مارچ تک توسیع کردی۔ یاد رہے کہ اٹھارہ فروری کو ہونے والی سماعت کے موقع پر منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں