61

شہباز شریف کے اثاثے وزیراعلیٰ بننے کے بعد بڑھے، ڈیلی میل کاجواب عدالت میں جمع

Spread the love

لندن (ویب نیوز ) ڈیلی میل شہباز شریف اور ان کے داماد سے متعلق چھپنے والی خبر پر قائم ہے اور اس نے شواہد عدالت میں جمع کرادیے ہیں۔ شہباز شریف کیس میں برطانوی روزنامے ڈیلی میل نے شواہد عدالت میں جمع کرادیے ہیں، عدالت میں جمع کرائے گئے جواب 49 صفحات پر مشتمل ہیں۔ج ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ مضمون چھاپنےسے پہلے شریف فیملی کا موقف بھی لیا گیا۔ واب میں شریف فیملی کے ملازمین کے بیانات شامل ہیں، دبئی اور پاکستان میں بینکوں میں پیسے جمع کرانے والے ملازمین کے نام بھی شامل ہیں۔ڈیلی میل نےلکھاشہبازشریف کےوزیراعلیٰ بننےکےبعداثاثوں میں اضافہ ہوا، پیش کئےگئےشواہدمیں رمضان شوگرملزکابھی ذکر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیلی میل کا جواب نیب کے شہباز شریف پر کیے گئے ریفرنس پر مشتمل ہے جواب میں شہباز شریف اور خاندان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔ ڈیلی میل کے مطابق ڈیوڈ روز نے دو بار سلیمان شہباز نے دو بار بات کی، مریم اورنگزیب اور اعظم تارڑ نے بھی جواب نہیں دیے۔ شہبازشریف کےداماد سے متعلق بھی ڈیلی میل نےجواب عدالت میں جمع کرایا۔ ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے داماد علی عمران کے اثاثے بھی شریف فیملی میں شادی کے بعد بڑھے ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے متعلق خبر شائع ہونے پر ڈیلی میل آن لائن کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ دو سال قبل دائر کیے گئے مقدمے سے متعلق اس وقت شہباز شریف نے اپنے وکیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیلی میل آن لائن نے میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے اور میرے خلاف یہ آرٹیکل سیاسی مقاصد کے لیے لکھا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں