54

پاک، بھارت انڈس واٹر کمشنر کے مذاکرات شروع

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز رپورٹ ) اسلام آباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے امور پر مذاکرات شروع ہوگئے، مذاکرات انڈس واٹر کمشنر ز کی سطح پر ہو رہے ہیں۔پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر کے مذاکرات 3 مارچ تک جاری رہیں گے، مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کر

رہے ہیں جبکہ بھارتی وفد کی نمائندگی بھارتی واٹر کمشنر پی کے سکسینا کر رہے ہیں۔مذاکرات میں بھارت کی طرف دریائے چناب پر زیر تعمیر متنازعہ آبی منصوبے زیر بحث آئیں گے،بھارت کی طرف سے تعمیر کیے جانیوالے پکل دل اور لوئرکلنائئی سمیت دیگر منصوبوں پر بات ہوگی۔ذرائع کے مطانق بھارت کے ساتھ پانی کے بروقت ڈیٹا کی فراہمی پر بھی بات ہوگی۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پر اعتراضات کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں