51

ایک ماہ میں مہنگائی میں 1.15 فیصد اضافہ، مجموعی شرح 12.24 فیصد ہوگئی

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کردیے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں مہنگائی میں 1اعشاریہ 15 فیصد کا اضافہ ہوگیا، مہنگائی کی مجموعی شرح 12.24 فیصد تک پہنچ گئی، فروری 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد تھی۔ادارہ شماریات کے مطابق دیہی علاقوں میں ایک ماہ میں ٹماٹر 198.35 فیصد مہنگے ہوئے، مرغی کی قیمت میں 8.73 فیصد، سبزیاں 10.69 اور کوکنگ آئل 3.74 فیصد مہنگا ہوا۔

سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 3.54 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال جولائی تا فروری مہنگائی کی شرح 10.52 فیصد رہی، ایک سال میں ٹماٹر کی قیمت میں مجموعی طور پر 310 فیصد سے زائد، خوردنی تیل کی قیمت میں 41.03، ویجیٹیبل گھی 38.82، دال مسور 38.42، سبزیوں کی قیمت میں 33.31، گوشت 23.64 ، چاول 11.89 فیصد مہنگا ہوا۔
شہری علاقوں میں جنوری 2022 کے مقابلے میں فروری میں یعنی ایک ماہ میں ٹماٹر 191.72 فیصد مہنگے ہوئے، مرغی کی قیمت 11.61 فیصد، سبزیاں 10.69 ، پھل 7.32، مسٹرڈ آئل 5.33 ، ویجیٹیبل گھی 2.68 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمت میں 2.37 فیصد اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں