57

کراچی پولیس موبائل پر دہشت گردوں کا حملہ

Spread the love

کراچی(بدلو نیوز ) فیڈرل بی ایریا میں پولیس پر حملہ اسٹریٹ کرائم نہیں بلکہ ایک منظم دہشت گردی کی بڑی واردات نکلا۔ پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے کی مکمل منظر کشی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لی پولیس پارٹی پر ٹارگیٹڈ فائرنگ کی تحقیقات کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی سپرد کی جائے گی ۔ فوٹیجز میں دیکھا گیا ہے پانچ حملہ آوروں میں سے تین نے ہیلمٹ لگا رکھے تھے ، جبکہ سیاہ کوٹ پینٹ اور ٹائی پہنے ایک ہاتھ میں پستول اور دوسرے ہاتھ میں بیگ پکڑے ملزم کو بھی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس موبائل نے جیسے ہی موڑ کاٹا وہاں موجود ملزم نے موٹرسائیکل سے اتر کر فائرنگ کی اور ملزمان کو پولیس کے تعاقب میں بھاگتے ہوئے فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دیگر ملزمان نے بھی موٹر سائیکلوں سے اتر کر پولیس موبائل پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار 35 سالہ عامر ولد شاہنواز اور دو راہگیر کامران شاہ اور ناصر علی زخمی ہوئے۔ پولیس اہلکاروں کو حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کا موقع نہ ملا ، اور ملزمان با آسانی حملہ کر کے فرار ہو گئے۔ پولیس اہلکار کو تین گولیاں لگی ہیں جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں