61

ایف اے ٹی ایف کی پاکستانی اداروں کے لیے شرائط کا اطلاق

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز ) ایف بی آر نے ریئل اسٹیٹ میں منی لانڈرنگ روکنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت کوئی سرکاری ادارہ تحقیقات سے قبل منصوبہ لانچ نہیں کرسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستانی اداروں کے لئے شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے ریئل اسٹیٹ میں منی لانڈرنگ روکنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کوئی سرکاری ادارہ تحقیقات سےقبل منصوبہ لانچ نہیں کرسکے گا اور ریئل اسٹیٹ منصوبے کا این او سی جاری نہیں کیا جاسکے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق منصوبے سے قبل ایف بی آر کلیئرنس کیلئے رجسٹریشن کی درخواست دینا ہوگی، ایف بی آر کی جانب نئی شرط کے تحت تحقیقات کے بعد این او سی جاری ہوسکے گا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ شرط 25 نومبر 2021 کو لگائی گئی ہیں، کوئی کمرشل یا رہائشی منصوبہ تحقیقات سے قبل شروع نہیں کیا جاسکے گا، منصوبے کی رقم کہاں سے آئی، رجسٹریشن درخواست میں بتانا ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ رجسٹریشن درخواست پر اینٹی منی لانڈرنگ حکام تحقیقات کرکے کلیئرنس دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں