لاہور ( بدلو نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعت (ق) لیگ کی قیادت سے چوہدری برادران سے ملاقات کر کے چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی ہے۔ملاقات میں پرویزالٰہی، مونس الٰہی، شافع حسین، سالک حسین، رزاق داؤد، عامرڈوگر بھی شریک ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر چوہدری برادران کو اعتماد میں لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ لاہور میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچے تو چوہدری پرویز الہٰی نے وفد کا استقبال کیا۔ وفد میں عثمان بزدار، فوادچوہدری، حماداظہر، خسروبختیار شامل ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دعاگو ہوں اللہ آپ کو جلد مکمل صحتیابی عطا فرمائے جس پر چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
43