اسلام آباد ( بدلو نیوز ) وزیراعظم عمران خان آج کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کے اجرا کا آغاز کرینگے، دو سال میں407ارب کےقرضے دیے جائینگے۔کامیاب پاکستان پروگرام کا بنیادی مقصدریلیف اورمعاشی نموکوفروغ دینا ہے۔اس پروگرام میں نوجوانوں،خواتین،کسانوں کوبلاسودقرضے دینے کے علاوہ کم لاگت گھروں کی تعمیر اور کاروبار کیلئے بھی قرضے دیئے جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان آج کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کے اجرا کا آغاز کرینگے جو وزیراعظم کے تخفیف غربت منصوبے کا حصہ ہے۔ دو سالوں کے دوران اس پروگرام کے تحت 407 ارب روپے کےقرضےفراہم کئےجائیں گے اور اس مدت میں حکومت56 ارب روپےکی سبسڈی فراہم کرےگی۔ تقریب فیصل مسجد اسلام آباد میں منعقد کی جائیگی جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب بھی کرینگے۔
42