اسلام آباد (بدلو نیوز ) وزارت توانائی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بجلی سستی کرنے کےاعلان کے بعد قیمتوں میں کمی کا طریقہ کار وضع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بجلی سستی کرنے کے اعلان پر عملدرآمد کے معاملے پر وزارت توانائی نے بتایا کہ پانچ روپے فی یونٹ کمی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بجلی سستی کرنے کےاعلان پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ جون تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ تقریباً پانچ روپے فی یونٹ رہے گی۔
وزارت توانائی کے ذرائع نے بتایا کہ ہرماہ فیول ایڈجسٹمنٹ صارفین کومنتقل نہیں ہو گی ، حکومت بنیادی ٹیرف میں سبسڈی بھی دے سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں 5 روپے کا ریلیف مارچ میں دیا جائے گا جبکہ فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف اپریل میں اور مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف مئی میں ملے گا۔ وزارت توانائی ذرائع نے بتایا کہ جنوری تااپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ اوسطاً5روپے تک رہ سکتی ہے، ریلیف کو سبسڈی سے پورا کیا جائے گا۔
56