لاہور(بدلو نیوز ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ عمران نیازی پٹرول اور بجلی کی قیمت میں اپنے پیکج پرآنے والے دنوں میں یوٹرن نہ لیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف اور عوام دونوں کو دھوکہ دے رہی ہے، آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے عوام اور عوام کو خوش کرنے کے لئے آئی ایم ایف کو چکر دیا جارہا ہے، ڈوبتی سیاست بچانے کے لئے معاشی، قومی اور عوامی مفادات کو بلی چڑھایا جارہا ہے.
انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ عمران نیازی پٹرول اور بجلی کی قیمت میں اپنے پیکج پرآنے والے دنوں میں یوٹرن نہ لیں، پٹرول کی قیمت کم ہوئی ہے تو مہنگائی میں کمی کیوں نہیں ہوئی؟ کرایوں میں کمی کون کرائے گا؟ کالی کمائی کرنے والوں پر کرم جبکہ میڈیا اور عوام پر کالے قانون اور سیاہ مہنگائی کا ستم ہے۔
56