43

کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 2 روپے90 پیسے مہنگی ہونیکا امکان

Spread the love

اسلام آباد(بدلو نیوز ) کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 2روپے 90پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے.. گzشتہ روز نیپرا کی عوامی سماعت میں کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 3.4 روپے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔ عوامی سماعت کی صدارت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کی جن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے فی یونٹ بجلی پر 5 روپے کم کرنے کا اعلان ضرور کیا ہے مگر یہ واضح نہیں ہے کہ اس ریلیف پیکیج کا اطلاق کیسے ہوگا۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اس سلسلے میں جلد ہی وفاقی وزیر برائے توانائی سے ملاقات کی جائے گی۔

توصیف ایچ فاروق نے کہا کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں کے الیکٹرک کی رقم 2.9 ارب روپے بنتی ہے۔ کے الیکٹرک ماہ جنوری کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں صارفین سے فی یونٹ 3.4 روپے حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔ عوامی سماعت میں چیئرمین نیپرا نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کے الیکٹرک ایس ایس جی سی کے 142 روپے کے واجبات کیوں ادا نہیں کررہی۔ اس پر کے الیکٹرک کے حکام نے کہا کہ یہ واجبات متنازعہ ہیں کیوں کہ ان کا بیشتر حصہ سود کی رقم پر مشتمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں