56

معاون خصوصی برائے پاورسردار یار محمد رند اپنے عہدے سے مستعفی

Spread the love

اسلام آباد(بدلو نیوز ) )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پاورسردار یار محمد رند اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ دو دن پہلے وزیر اعظم کو اپنا استعفیٰ بھجوا چکا ہوں اور میرا یہ فیصلہ حتمی ہے ۔مجھے بلوچستان پر کسی بھی اجلاس میں بلانے کی زحمت نہیں کی جاتی ۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراءنے بلوچستان پر ہونے والے کسی بھی اجلاس کے لیے کبھی رابطہ نہیں کیا ۔سردار یار محمد رند نے کہا کہ پہلے میں نے وزیر اعظم کی یقین دہانی پر استعفیٰ واپس لیا تھا، مگر اب کی بار استعفے کافیصلہ حتمی ہے۔سرداریار محمد رند بلوچستان میں وزارت آبی وسائل، پاور اور پیٹرولیم سے متعلق امور کیلئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں