52

کوئٹہ ،فاطمہ جناح روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ، 3افراد ہلاک، متعدد زخمی

Spread the love

کوئٹہ ( نیوز رپورٹ )بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس

کے مطابق دھماکا فاطمہ جناح روڈ پر پولیس موبائل کے قریب ہوا جس کے بعد جائے دھماکا پر آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔پولیس کی بھاری نفری نے جائے دھماکا کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔مشیراطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور دھماکے کےمقام پرآگ لگی ہوئی ہے۔ دھماکے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس کی نفری بھی اسپتال پہنچ چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں