123

پاک بحریہ نے آبدوز شکن وار فیئر یونٹ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا

Spread the love

راولپنڈی(بدلو نیوز ) پاک بحریہ نے جاسوسی کے لیے آنے والی بھارتی جدید ترین آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی اور اسے بھاگنے پر مجبور کردیا، حالیہ 5 برس میں بھارت کی چوتھی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک بحریہ نے یکم مارچ کو جاسوسی کے لیے آنے والی بھارتی جدید ترین آب دوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔ پاکستان نیوی نے بھارتی آبدوز کا راستہ روک کر اسے بھاگنے پر مجبور کردیا، بھارتی بحریہ نے اپنی آبدوز کو مذموم مقاصد کے ساتھ پاکستان کے خلاف تعینات کیا تاہم پاک بحریہ نے ایک بار پھر مسلسل چوکس رہ کر پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں