63

کرتارپور راہداری برصغیر کی تقسیم کے وقت بچھڑنے والے خاندانوں کو ملانے کا ذریعہ

Spread the love

نارووال(بدلو نیوز ) گردوارہ دربار صاحب میں ایک اور بچھڑے خاندان کی جذباتی ملاقات ہوئی ہے۔ کرتارپور راہداری برصغیر کی تقسیم کے وقت بچھڑنے والے خاندانوں کو ملانے کا ذریعہ بنتا جارہا ہے۔ ظفروال کےرہائشی خاتون باوی دیوی کی گردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں اکاون سال بعد اپنی نند اوربھاوج سے یادگار ملاقات ہوئی، جہاں بچھڑے خاندان ایسے ملے کہ وہاں موجود دیگر افراد بھی اپنے آنسو نہ تھام سکے۔ مذکورہ ہندو خاندان انیس سو اکہتر میں ہجرت کرگیا تھا، آج کل وہ گاؤں جنڈی ضلع گورداسپور انڈیا میں رہائش پذیر ہیں۔

بچھڑے خاندانوں کے ملنے پر کرتارپور انتظامیہ نے خوشی کے موقع پر مٹھائی تقسیم کی، اس موقع پر بچھڑے ہوئے خاندان نے کرتارپور گردوارہ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔ اس سے قبل گذشتہ ماہ بھی بھارتی ضلع امرتسر کےگاؤں شاہ پور ڈوگراں کے خاندان نے ننکانہ صاحب کے رہائشی شاہد رفیق سےملاقات کی تھی ، شاہد رفیق نے بتایا کہ ہمارےخاندان دو ملکوں میں آباد تھے، دو سال قبل سوشل میڈیا کےذریعے ہماری اپنےبڑوں سے ملاقات ہوئی، آج اپنی دادی اور کزن سے ملاقات نے دلی خواہش پوری کردی۔ رواں سال دس جنوری کو کرتارپور راہداری پر بھارتی شہری سکہ خان نے پاکستان میں موجود اپنے بھائی سے 74 سال بعد پہلی مرتبہ ملاقات کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں