70

تحریک عدم اعتماد سے پہلے اجلاس کی ریکوزیشن کی تجویز

Spread the love

اسلام آباد(بدلو نیوز ) اپوزیشن نے ایک طرف 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہوا ہے، دوسری طرف تاخیری حربے استعمال کرنے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے تحریک عدم اعتماد سے پہلے اجلاس کی ریکوزیشن کی تجویز دے دی ہے۔

اپوزیشن کے چند رہنما براہ راست تحریک لانے کے حق میں ہیں، تاہم لیگی ذرائع کے مطابق ن لیگ نے تجویز دی ہے کہ پہلے اجلاس طلب کریں پھر عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائیں۔ جب کہ آصف زرداری اور فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اجلاس طلب کرنے سے اسپیکر کو 21 روز تک ووٹنگ نہ کرانے کا موقع ملے گا۔ خیال رہے کہ ارکان سے دستخط دونوں ریکوزیشن اور تحریک پر لیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں