63

پی ڈی ایم لانگ مارچ نہیں کرے گی

Spread the love

اسلام آباد ( نیٹ نیوز ) پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 23 مارچ کو اعلان شدہ لانگ مارچ نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اوآئی سی کانفرنس سے پہلے اسلام آباد میں دھرنا ہو گا نہ عدم اعتماد، پی ڈی ایم لانگ مارچ نہیں کرےگی۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی لانگ مارچ کے بجائے عدم اعتماد کی تحریک پر توجہ ہو گی، پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی نےبھی لانگ مارچ کی تیاریاں ترک کر دی ہیں اور اب توانائیاں تحریک عدم اعتماد پر صرف کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

او آئی سی کانفرنس اور آسٹریلوی ٹیم کی پاکستان میں موجودگی کے باعث پی ڈی ایم کو مارچ نہ کرنےکا مشورہ دیاگیا تھا۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد وزیراعظم عمران خان کے خلاف لائی جائے گی جس کے لیے ڈرافٹ تیار ہو چکا ہے اور عدم اعتماد کا مرحلہ ایک دو روز میں آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حتمی اقدامات تک پہنچ چکےہیں لوگوں کو پارلیمنٹ میں پہنچانا اور رازداری رکھنا اصل کام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں