48

پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات ختم

Spread the love

اسلام آباد( بدلو نیوز ) پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے اسلام آباد میں 3 روزہ مذاکرات ختم ہوگئے۔بھارت نے دریائے چناب پر زیرِ تعمیر ایک ہزار میگاواٹ

کے پکل دل منصوبے پر پاکستان کے اعتراضات پر جواب دینے کیلئے 2 ماہ کا وقت مانگ لیا۔رپورٹس کے مطابق بھارت اسی سال پاکستانی حکام کو متنازع پن بجلی منصوبوں کا دورہ بھی کرائے گا۔پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات کا اگلا دور اسی سال 31 مئی سے پہلے ہوگا۔پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ مذاکرات مفید رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں