52

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے ٹاس جیت لیا

Spread the love

راولپنڈی ( بدلو نیوز ) آسٹریلیا کو پاکستان کے میدانوں میں کھیلتے دیکھتے والے شائقین کرکٹ کا طویل انتظار ختم ہوا،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔ راولپنڈی میں تاریخی سیریز کیلئے میدان سج گیا، پاکستان نے چوبیس سال بعد دورہ کرنے والی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم سیریز کیلئےبہت پرجوش ہیں کیونکہ ہم بیسٹ الیون کے ساتھ کھیل رہےہیں، وکٹ اچھی لگ رہی ہے، زیادہ رنز بنانےکی کوشش کریں گے۔ بابراعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انجریز ہمارے ہاتھ میں نہیں۔ فائنل الیون سے متعلق کپتان نے بتایا کہ کینگروز کے خلاف دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ فاسٹ بولرز ہیں۔
قومی ٹیم کی فائنل الیون

پاکستان ٹیم میں بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق،اظہرعلی، افتخار احمد، محمدرضوان، فوادعالم، نعمان علی، ساجدخان، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں